اردو

urdu

By

Published : Nov 19, 2020, 11:15 PM IST

ETV Bharat / city

شجاع پورمعاملے پر گورنر نے ممتا حکومت کو ہدف تنقید بنایا

گورنر جگدیپ دھنکر نے شجاع پور پلاسٹک فیکٹری دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر جم کر تنقید کی۔

West Bengal governor criticizes shujahpur incident
شجاع پورمعاملے پر گورنر نے ممتا حکومت کو ہدف تنقید بنایا

ریاست مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ٹویٹ کے ذریعے مالدہ کے شجاع پور کے پلاسٹک کارخانے میں ہوئے دھماکے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

شجاع پورمعاملے پر گورنر نے ممتا حکومت کو ہدف تنقید بنایا
شجاع پورمعاملے پر گورنر نے ممتا حکومت کو ہدف تنقید بنایا

انہوں نے کہا کہ' پلاسٹک کارخانے میں کام کے دوران دھماکے کی تفتیش ضروری ہے، تاکہ پتہ چلے کہ آخر یہ واقعہ کیسے ہوا۔ گورنر نے کہا کہ یہ ایک ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

شجاع پورمعاملے پر گورنر نے ممتا حکومت کو ہدف تنقید بنایا

مغربی بنگال کے گورنر نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت ہر محاذ میں ناکام ثابت ہو رہی ہے اس لئے اس واقعے کی اعلی سطح پر تفتیش ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں بم بنانے کے کارخانے ہیں۔ یہ اس وقت تک پتہ نہیں چلتا جب تک کوئی خوفناک واقعہ پیش نہ آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی ممتابنرجی اس طرح کے واقعے کو روکنے کے لئے ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے، گورنر کے مطابق حکومت کی عدم توجہی کے سبب اس طرح کے واقعے پیش آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مالدہ کی پلاسٹک فیکٹری میں دھماکہ، پانچ کی موت

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے مالدہ کے شجاع پور میں واقع پلاسٹک کارخانے میں دھماکے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی جبکہ 10 سے 12 افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details