اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق اولمپیئن نکھل نندی چل بسے

سابق اولمپیئن و فٹبالر نکھل نندی طویل علالت کے بعد بدھ کو 91برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سابق اولمپیئن نکھل نندی چل بسے
سابق اولمپیئن نکھل نندی چل بسے

By

Published : Dec 30, 2020, 4:34 PM IST

بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اولمپئن نکھل نندی کا طویل علالت کے بعد بدھ کو مغربی بنگال میں انتقال ہو گیا۔ وہ 91 برس کے تھے۔

سابق اولمپیئن نکھل نندی ایک کامیاب فٹبالر رہے ہیں،1956 میلبورن اولمپکس میں بھارتی فٹبال ٹیم کے نائب کپتان رہے تھے۔

اولمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والے نکھل نندی نے1958 میں ایسٹرن ریلوے کو کلکتہ فٹبال لیگ کا خطاب دلایا۔

نکھل نندی کا فٹبال کیریر بہت ہی شاندار رہا ہے لیکن زندگی کے آخری دور میں نکھل نندی کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

نکھل نندی کے فرزند سمیر کا کہنا ہے کہ ستمبر کو ان کے والد کورونا مثبت پائے گئے تھے۔’’ 45 دنوں تک ہسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے آج تک ان کی طبیعت میں بہترج نہیں آئی، وہ مسلسل بیمار رہے اور ان کی طبیعت مزید بگڑتی چلی گئی۔‘‘

ریاستی وزیر کھیل اروپ رائے نے تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی موت کو بڑا نقصان قرار دیا۔ وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر لکشمی رتن شکلا نے نکھل نندی کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔

انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (مغربی بنگال) نے سابق اولمپیئن کی موت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انہوں نے بھارتی فٹبال کو بہت کچھ دیا ہے۔‘‘ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ ان کی موت سے مغربی بنگال اور بھارتی فٹبال کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

دریں اثناء، رواں سال سابق فٹبالر پردیپ کمار بنرجی، سابق فٹبالر چنی گوسوامی کی بھی موت ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details