اردو

urdu

ETV Bharat / city

چیف سکریٹری کو یوں دہلی لے جانے نہیں دیں گے: سوگتا رائے - etv bharat urdu

سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو جبرا دہلی تبادلہ کرنے کو لے کر مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔

We will not allow the Chief Secretary to be taken to Delhi like this: saugata roy
چیف سکریٹری کو یوں دہلی لے جانے نہیں دیں گے: سوگتا رائے

By

Published : May 31, 2021, 9:27 PM IST

آئی اے ایس آفیسر اور چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے ریٹائرمنٹ کو لے کر مغربی بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان شدید اختلاف ہے۔

وزیراعلیٰ ممتابنرجی چیف سکریٹری الاپن بنرجی کی حمایت میں بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہو گئی ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو جبرا دہلی تبادلہ کرنے کو لے کر مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی۔

رکن پارلیمان سوگتا رائے نے کہا کہ جس طرح سے چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو ٹرانسفر کرکے دہلی لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ غیر آئینی ہے۔ اس کے خلاف آواز اٹھنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری الاپن بنرجی 31 مئی کو ریٹائرمنٹ ہونے والے تھے لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت سے درخواست کرکے تین مہینے 31 اگست تک ان کی معیاد کرائی تھی۔ اس وقت ریاست کو چیف سکریٹری کی سخت ضرورت ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی معیاد میں توسیع کے اعلان کے بعد ہی مرکزی حکومت نے چیف سکریٹری کو زبردستی دہلی لے جانے کوشش کر رہی ہے۔ لیکن ہم انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مغربی بنگال چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے ساتھ ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں (چیف سکریٹری ) کو کیسے دہلی لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے چیف سکریٹری الاپن بنرجی کے معاملے کو لے کہا تھا کہ انہیں (چیف سکریٹری) کے ریٹائرمنٹ کے آخری دنوں میں بلاوجہ پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.ایسا ہرگز ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی دشمنی ہم سے ہے اور آکر ہم سے بدلہ لیں. کسی اور کو پریشان کرنے کی کیونکہ کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ چیف سکریٹری الاپن بنرجی کا کردار صاف اور شفاف ہے۔ صبح سات بجے فون کرنے پر جواب دیتے ہیں اور رات کو 12 بجے فون کرنے پر وہ فون اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت اگر عدالت جاتی ہے تو ہم بھی (ریاستی حکومت ) الاپن بنرجی کے معاملے کو سپریم کورٹ لےکر جائیں گے۔ چیف سکریٹری کو کسی بھی قیمت پر دہلی جانے نہیں دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details