وزیراعظم نریندر مودی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے125 ویں جنم دن کے موقع پر آج مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مغربی بنگال آج - pm narendra modi will visit Bengal today
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج عظیم مجاہد آزادی اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر کولکاتا جا رہا ہوں۔
وزیراعظم نریندر مودی آج نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر مغربی بنگال کے ایک دن دورے پر آئیں گے
وزیراعظم نریندر مودی مغربی بنگال کے دورے کے دوران وکٹوریہ ہال میں نیتاجی سبھاش چندر بوس کے 125ویں جنم دن کے موقع پر منعقد تقریبات میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران دارالحکومت کولکاتا کے وکٹوریہ ہال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج عظیم مجاہد آزادی اور آزاد ہند فوج کے بانی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر کولکاتا جا رہا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر پورا ملک دیوس مناے گا۔
دوسری طرف وزیراعلی ممتا بنرجی شمالی کولکاتا میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی رہائش گاہ کا دورہ کریں گی۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کے موقع پر پورے ملک میں پراکرم دیوس منانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف ریاستی حکومت اور لفٹ فرنٹ اور فارورڈ بلاک نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے جنم دن کو قومی چھٹی قرار دینے کا مطالبہ کرتے رہیے ہیں۔