ریاست مغربی بنگال کے ضلع بردوان کے جموڑیہ تھانہ علاقے میں مرکزی وزیر بابل سپریو سیاسی جلسے میں شرکت کرنے کے لیے جارہے تھے، اسی دوران ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
واضح رہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مرکزی وزیر بابل سپریو کے قافلے میں مخالف سمت سے آنے والا ٹرک اس قافلے میں داخل ہوگیا اور مرکزی وزیر بابل سپریو کی گاڑی کو ٹکر مار دیا، جس میں مرکزی وزیر بال بال بچ گئے۔