مغربی بنگال میں 19 دسمبر کو ہونے والے کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ انتخابات کے مد نظر دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع کے وارڈوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
جنوبی 24 پرگنہ کے کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation Electionsمیں آنے والے میٹیا برج کے سات وارڈوں سے ترنمول کانگریس کے امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا.
تاریخی شہر میٹیابرج کے138 نمبر وارڈ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار فریدہ پروین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ انہیں اپنی جیت کی پوری امید ہے کیونکہ انہیں عوام کی حماعت حاصل ہے۔
ترنمول کانگریس کی امیدوار نے کہا کہ ہم سب ممتابنرجی کے سپاہی ہیں۔ اور ان کے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
وارڈ نمبر 138 ترنمول کانگریس صدر تبریز عالم نے کہا کہ گزشتہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ترنمول کانگریس کی امیدوار کو ساڑھے سات سو ووٹوں سے کامیابی ملی تھی اس مرتبہ فریدہ پروین دس ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوں گی۔
میٹیابرج کے وارڈ نمبر 141 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر شی ناتھ گیان نے کہا کہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کا سیلاب آ چکا ہے اور اس سلسلے کو آگے تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔
وارڈ نمبر 140 سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ابو محمد طارق نے کہا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے کونسلر ہیں۔ وارڈ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی اور جو کچھ رہ گیا ہے اسے الیکشن بعد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔