اردو

urdu

ETV Bharat / city

بازاروں میں بھیڑ کے باوجود تاجر مایوس

کوروناوائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے باوجود شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ٹیٹا گڑھ کے بازاروں میں زبردست بھیڑ امڈ رہی ہے۔

بازاروں میں بھیڑ کے باوجود تاجر مایوس
بازاروں میں بھیڑ کے باوجود تاجر مایوس

By

Published : Oct 25, 2020, 4:14 PM IST

Updated : Oct 25, 2020, 6:43 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں تہوار کا سیزن چل رہا ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

بازاروں میں بھیڑ کے باوجود تاجر مایوس

کورونا کے تیزی سے پھیلنے کے سبب شروعات میں کم ہی خریدار بازاروں کی طرف رخ کر رہے تھے۔ اس سے کاروباریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

گزرتے وقت کے ساتھ بازاروں میں بھیڑ بڑھنے لگی۔ کورونا کی پرواہ کیے بغیر لوگ خریداری کے لئے بازاروں کی طرف رخ کرنے لگے ہیں۔

بازاروں میں بھیڑ امڈنے کے ساتھ کاروبار میں بہتری نظر آنے لگی ہے۔ اس سے کچھ حد تک کاروبار پٹری پر لوٹنے لگا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں بھیڑ امڈنے کے باوجود 50 فیصد ہی کاروبار ہو رہا ہے۔ تہوار کے سیزن کے باوجود کاروبار معمول پر نہیں آ سکا ہے۔ لوگ کم ہی سامان خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بازاروں میں صرف بھیڑ ہی نظر آ رہی ہے۔ خریداروں کی اب بھی کمی ہے۔ ایسا نہیں لگ رہا ہے کہ اس میں اور بہتری آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'خوشیوں کے تہوار میں فوجیوں اور محنت کشوں کو بھی یاد رکھیں'

کپڑا تاجروں نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں 50 فیصد کا نقصان ہوا ہے۔ اس میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق ہی خریداری کی جا رہی ہے۔ زیادہ خرچ کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ریاست میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ کے قریب کیسز کی اب تک تصدیق ہوئی ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2020, 6:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details