مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشک بنرجی نے ای ڈی کے صدر دفتر میں حاضری دینے کے ارادے سے دہلی کے لیے روانہ ہونے سے قبل ایئر پورٹ پر مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔
ابھیشک بنرجی نے مرکزی حکومت پر جانچ ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے ابھیشک بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپنے فائدے کے لیے جانچ ایجنسیوں کو استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر حکومت کے پاس ٹھوس ثبوت ہے تو پیش کرے۔ الزام ثابت ہوں تو وہ کوئی بھی سزا قبول کر لیں گے، لیکن الزام تراشی سے کچھ ہونے والا نہیں ہے۔ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر الزام ثابت ہوتا ہے تو انہیں پھانسی دے دی جائے، لیکن سچائی یہ ہے کہ کسی کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔