اردو

urdu

ETV Bharat / city

TMC Leader Files Complaint Against Party Leader: ٹی ایم سی رہنما مخلص الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج - اردو خبر

ترنمول کانگریس(trinamol congress ) کی رہنما مرنالنی منڈل میتی نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما مخلص الرحمن پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے۔

TMC Leader Files Complaint Against Party Leader: ترنمول کانگریس رہنما مخلص الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج
TMC Leader Files Complaint Against Party Leader: ترنمول کانگریس رہنما مخلص الرحمن کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Dec 9, 2021, 7:05 PM IST

مغربی بنگال(west bengal )کے مالدہ ضلع Maldah District میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس Trinamol Congressکے رہنماؤں کے درمیان دوریاں بڑھتی جا رہی ہیں اور ایک دوسری کے خلاف کھل کر بیان بازی بھی کر رہے ہیں۔

مالدہ ضلع کے ہریش چندر پور کے بیراگرام پنچایت پردھان کی بدعنوانی کے الزام میں گرفتاری کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ ترنمول کانگریس کے سامنے ایک اور مسئلہ آن پڑا ہے۔ ترنمول کانگریس کی رہنما میرنالنی منڈل میتی نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما مخلص الرحمن پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

میرنالنی منڈل میتی کا کہنا ہے کہ کہ ’’پستول کے ساتھ جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل Viral Photo Holding Gunہوئی ہے وہ آج کی نہیں بلکہ ایک سال پرانی ہے۔‘‘ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کہا انہیں ’’بدنام کرنے کے لئے اس تصویر کو استعمال کیا گیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنما مخلص الرحمن لائٹر گن کے ساتھ دفتر میں آئے تھے، انہوں نے اس لائٹر گن کو چھ سات سو روپے میں بازار سے خریدا تھا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے لائٹر گن کو دیکھنے کے لئے اپنے ہاتھوں میں جب لیا تھا اسی وقت انہوں نے اپنے موبائل سے تصویر لی تھی، اسی لئے صرف اور صرف ان کے خلاف ہی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:Tmc Leader Firhad Hakim: ترنمول کانگریس کے رہنما فرہاد حکیم کے بینک بیلنس میں اضافہ

ترنمول کانگریس کی رہنما کا کہنا ہے کہ ’’ممکن ہے کہ کسی سازش کے تحت مخلص الرحمن نے نقلی پستول والی تصویر کا سہارا لے کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہو۔‘‘

دوسری جانب پستول کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مینالنی منڈل میتی نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjeeکی تقریب میں شرکت کی، اس پر کانگریس اور سی پی آئی ایم نے حکمران جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔

واضح رہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما مخلص الرحمن پر اپنے لائٹر گن کو خاتون رہنما کے ہاتھ میں تھما کر تصویر کھینچنے اور اسے وائرل کرنے کا الزام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details