مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بردوان ضلع کے بھاتر تھانہ علاقے میں جے شری رام نعرہ لگانے کو لے کر سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہو گئی۔
اس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ حالات قابو میں ہے لیکن ماحول کشیدہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آج یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھاتر علاقے میں ترنمول کانگریس کے کارکنان ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کر رہے تھے۔
اسی وقت بی جے پی کے حامی وہاں پہنچ کر نعرہ بازی کرنے لگے۔ وہاں موجود خواتین پر نعرہ بازی کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر انکاؤنٹر: 'ایک ہی بیٹا تھا، وہ بھی مارا گیا'