اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرشدآباد: بھگڈر میں درجنوں افراد زخمی، تین خواتین کی حالت نازک - مرشدآباد ضلع ہسپتال میں داخل

مرشدآباد کے رگھوناتھ پور میں ہیلتھ سے متعلق فارم جمع کرنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

stampede
بھگڈر میں زخمی

By

Published : Dec 16, 2020, 10:30 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے رگھوناتھ پور میں سرکاری ترقیاتی اسکیم اور ہیلتھ منصوبے کے لئے لگائے گئے کیمپ میں بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

کیمپ میں بھگدڑ مچنے سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

بھگڈر میں زخمی
زخمی ہونے والوں میں متعدد خواتین بھی شامل ہیں۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس اور مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو مرشدآباد ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں تین خاتون کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ تینوں خاتون کو مرشدآباد میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تینوں خاتون کی حالت انتہائی نازک ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں سے پہلے کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہم دفعہ 370 اور 35اے کی واپسی کے خواہاں ہیں'

پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ کس وجہ سے بھگدڑ مچی۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت سے زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا یا پھر کسی نے جان بوجھ کر افراتفری کا ماحول پیدا کرنے کی سازش کی ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ شدید طور پر زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت زرینہ بی بی، شمیمہ بی بی اور زیبا بی بی کے طور پر ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details