اردو

urdu

ETV Bharat / city

جنوبی 24 پرگنہ: آتشزدگی میں تین افراد ہلاک

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کے گھٹک پور میں واقع ایک راشن دکان میں آگ لگنے سے تین افراد کی موت ہو گئی جس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔

south 24 Parganas
south 24 Parganas

By

Published : Dec 20, 2020, 11:18 AM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ تھانہ کے گھٹک پور میں واقع ایک دکان میں بھیانک آگ لگنے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔
آگ کی لپٹیں اتنی تیز تھی کہ دیکھتے ہی دکھتے آس پاس کی نصف درجن دکانیں اس کی زد میں آکر پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گئی۔

اس واقعے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی، آتشزدگی کے سبب ٹریفک نظام بھی پوری سے درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

فائر بریگیڈ کے پانچ انجن جائے وقوع پر پہنچے اور گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے دکان کم کارخانے سے تین افراد کو پوری طرح سے جھلسی ہوئی حالت میں باہر نکالا۔

زخمیوں کو ضلع صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین افراد جس میں ایک نابالغ بھی شامل تھا کو مردہ قرار دیا گیا۔
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں چل سکی ہے۔ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

بھانگوڑ تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہی یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوئی جس میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت شریف ملا، رقیب ملا اور عتیق ملا کے طور پر ہوئی ہے، عتیق ملا نابالغ ہے۔

اس واقعے کی اطلاع پا کر شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ کو تین تین لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details