بنگال میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3,017 تک پہنچی - کورونا کا قہر
مغربی بنگال میں گزشتہ 24گھنٹے میں 2,997کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 1,50,772 ہوگئی ہے۔جب کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3,189 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ گزشتہ ایک دن میں 53 افراد ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق بنگال میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3,017 تک پہنچ گئی ہے۔جب کہ بنگال میں صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 80.28تک ہوگیا ہے۔
بنگال میں گزشتہ ایک دنوں میں کل42,474افراد کی جانچ ہوئی ہے۔ریاست میں جانچ کی رفتار کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اب تک17,16,607 افراد کی جانچ ہو چکی ہے۔ ریاست میں فی دس لاکھ کی آبادی پر19,073 افراد کی جانچ ہو رہی ہے۔ جب کہ کل جانچ کا8.78 افراد کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ بنگال میں اس وقت کورونا کی جانچ کے 70لیپ ہیں۔جب کہ کووڈ 19 کے کل 87 ہسپتال ہیں جس میں 32 حکومت کے ہیں اور 55 پرائیوٹ ہیں۔
کلکتہ میں کورونا کے کل 571کیس سامنے آئے ہیں۔جب کہ 770افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 16افرادکی موت ہوئی ہے۔کلکتہ میں اب تک کورونا کے 38,388مریض آچکے ہیں جس میں سے 31,839 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور کل 1238افراد کی مو ت ہوئی ہے۔
شمالی 24پرگنہ میں آج 673 کیس سامنے آئے ہیں۔ جب کہ 711افردا صحت یاب ہوئے ہیں اور 10افراد کی موت ہوگئی ہے۔یہاں اب تک 31,790کورونا کے مریض آچکے ہیں جس میں 25,668افراد صحت یا ب ہوئے ہیں۔ہوڑہ میں کورونا کے 158مریض، ہگلی میں 134،جنوبی 24پرگنہ میں 136مریض سامنے آچکے ہیں۔مشرقی مدنی پور میں 202، مغربی مدنی پورمیں 112مریض سامنے اائے ہیں۔اس کے علاوہ جلپائی گوڑی اور دارجلنگ میں مریض کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔