ریاست مغربی بنگال کے نئے ایڈوکیٹ جنرل کے طور پر سومندر ناتھ مکھرجی کو مقرر کیا گیا ہے۔سابق ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے اپنے عہدے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سومیندر ناتھ مکھرجی کو اس عہدے پر فائز کیاگیا ہے۔ انہیں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے آئین کے آرٹیکل 175 (1) کے مطابق اس عہدے پر مقرر کیا ہے۔
منگل کو کشور دتہ نے ریاست کے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ریاست کے گورنرجگدیپ دھنکر کو بھیج دیا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا استعفی چیف سکریٹری اور وزیر قانون کو بھی بھیج دیا تھا۔
ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل کشور دتہ نے ساڑھے چار سال کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ترنمول کانگریس کی حکومت کے آخری 11 سالوں میں چار ایڈووکیٹ جنرلوں نے استعفیٰ دیا ہے۔