مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں کافی تیز ہوچکی ہیں۔ انتخابی تیاریوں میں مصروف بایاں محاذ اور کانگریس مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہوئی ایک میٹنگ کے دوران 294 سیٹوں میں سے 193 نشستوں پر باہمی اتفاق ہو چکا ہے جبکہ 101 سیٹوں پر فیصلہ آنا باقی ہے۔
ذرائع کے مطابق متفقہ فیصلے کے تحت لیفٹ فرنٹ 101 جبکہ کانگریس 92 سیٹوں پر اپنے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتاریں گی۔ دونوں اتحادی جماعتوں نے چند دنوں میں باقی 101 سیٹوں پر بھی اتفاق رائے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بنگال کی 193 سیٹوں پر کانگریس اور لیفٹ میں اتفاق، 101 پر تذبذب برقرار - کانگریس اور لیفٹ میں اتفاق
مغربی بنگال میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بایاں محاذ اور کانگریس 294 اسمبلی نشستوں میں سے 193 نشستوں کی تقسیم پر متفق ہوچکے ہیں، جبکہ 101 سیٹوں پر ابھی بھی تذبذب برقرار ہے۔
کانگریس اور لیفٹ فرنٹ 193نشستوں پر متفق، 101 پر تذبذب برقرار
لیفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے کہا کہ 294 حلقوں میں سے 193 سیٹز کو لے کر اتفاق رائے بن چکی ہے اور 101 سیٹوں کا بھی جلد فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ فروری میں بریگیڈ ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا۔
Last Updated : Jan 28, 2021, 4:00 PM IST