اردو

urdu

By

Published : Feb 17, 2021, 8:35 PM IST

ETV Bharat / city

ڈی وائی ایف آئی کارکن کی موت کے خلاف تھانہ گھیراؤ مہم

شمالی 24 پرگنہ کے مختلف سب ڈویژن میں بائیں محاذ کے حامیوں نے ڈی وائی ایف آئی کے کارکن معیدالاسلام کی مبینہ طور پر پولیس کے ذریعہ کی گئی لاٹھی چارج کے دوران ہوئی موت کے خلاف تھانوں کا گھیراؤ کیا۔

ڈی وائی ایف آئی کارکن کی موت کے خلاف تھانہ گھیراؤ مہم
ڈی وائی ایف آئی کارکن کی موت کے خلاف تھانہ گھیراؤ مہم

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں بائیں محاذ کی تنظیم ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی نے اپنے کارکن کی موت کے خلاف تھانے کا گھیراؤ کیا۔ اس موقع پر بائیں محاذ کے حامی تھانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے گھنٹوں تک دھرنے پر بیٹھے رہے۔

ڈی وائی ایف آئی کارکن کی موت کے خلاف تھانہ گھیراؤ مہم
مظاہرین نے ڈی وائی ایف آئی کے کارکن کی موت میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بائیں محاذ کے حامیوں نے تھانے کے گھیراؤ کے دوران پولیس اہلکاروں کے پتلے بھی نذر آتش کیے۔
ڈی وائی ایف آئی کارکن کی موت کے خلاف تھانہ گھیراؤ مہم
بائیں محاذ کی قومی سطح کی رہنما گارگی چٹرجی نے کہا کہ' گذشتہ 11 فروری کو سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والوں پر لاٹھی چارج کیا تھا جو سراسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ'پولیس لاٹھی چارج کے دوران معید الاسلام کی موت ہوئی ہے پولیس انتظامیہ اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے'۔
ڈی وائی ایف آئی کارکن کی موت کے خلاف تھانہ گھیراؤ مہم
بائیں محاذ کی خاتون رہنما کا کہنا ہے کہ' ڈی وائی ایف آئی کے کارکن کی موت کے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف جب تک کارروائی نہیں کی جاتی ہے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:مودی حکومت مغربی بنگال کی شیرنی سے خوفزدہ ہے : شیوسینا

واضح رہے کہ گزشتہ 11 فروری کو سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھیراؤ کے دوران بائیں محاذ کی تنظیم ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کے حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لئے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں معیدالاسلام ڈی وائی ایف آئی کارکن شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ جس کے چار دنوں کے بعد ڈی وائی ایف آئی کے کارکن معیدالاسلام کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details