مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کلکتہ ہائی کورٹ میں مشہور وکیل راما پرساد سرکار نے بی جے پی کے رتھ یاترا پر پابندی عائد کرنے کے لیے عرضی داخل کی ہے۔
وکیل راما پرساد سرکار نے کہا کہ کو رونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے اس کی رفتار سست پڑی ہے لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ صورتحال اب بھی سنگین ہے، اس درمیان بی جے پی کے ریاست کے تمام 294 حلقوں میں رتھ یاترا نکالنے کا فیصلہ کسی بھی قیمت پر درست نہیں ہے۔
عرضی گزار کا کہنا ہے کہ رتھ یاترا یعنی سیاسی جلوس جس ہزاروں کی تعداد میں لوگ اکٹھا ہوں گے اس سے کورونا وائرس کے بے قابو پانے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
بی جے پی نے ریاست کے تمام 294 حلقوں میں چھ فروری سے رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا وکیل راما پرساد سرکار کا کہنا ہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ میں رتھ یاترا کے خلاف عرضی داخل کرنے کا واحد مقصد ہے کہ سڑکوں پر لوگوں کو بھیڑ لگانے سے روکنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں مذہب کے نام پر سیاست کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بی جے پی کے رتھ یاترا سے ریاست کا پرامن ماحول بگڑ سکتا ہے۔
بی جے پی کی رتھ یاترا کو روکنے کے لیے عرضی داخل عرضی گزار کا کہنا ہے کہ ریاست کے پرامن ماحول اور کورونا وائرس کے مدنظر رتھ یاترا کے انعقاد پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کے مدنظر بی جے پی نے ریاست کے تمام 294 حلقوں میں چھ فروری سے رتھ یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ چھ فروری کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا مغربی بنگال کے دورے پر آئیں گے اور اسی دن رتھ یاترا کا افتتاح کریں گے۔