ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے نائب صدر سکندر ناز نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں اور بی جے پی میں شامل ہونے والوں سمیت بی جے پی کی تنقید کی۔
مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات 2021 کی تاریخوں کے اعلان کے بعد ریاست میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
عوام کو گجرات اور بابری مسجد یاد ہے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلی انتخابات میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے اور ووٹرز کو اپنی طرف راغیب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے نائب صدر سکندر ناز نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم اکثریتی علاقہ کمرہٹی اور اس کے اطراف کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
شمالی 24 پرگنہ کے ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کےنائب صدر اور مشہور سیاسی رہنما سکندر ناز نے پارٹی کو چھوڑ کر جانے والوں اور بی جے پی پر جم کر بھڑاس نکالی۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کے تمام سمجھ دار لوگ بی جے پی کو روکنے کے لیے ممتا بنرجی کی قیادت والی سیکولر جماعت ترنمول کانگریس کی حمایت کریں گے۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ عباس عام لوگوں کو پتہ ہے کہ اگر بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو بنگال کی حالت بھی گجرات اور اتر پردیش کی طرح ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو گجرات جو کچھ بھی ہوا اس کا علم ہے، بابر مسجد کی شہادت کسی سے چھپی نہیں ہے، عام لوگ یہ سب جانتے ہوئے بھی بی جے پی کے ساتھ کبھی نہیں جائیں گے۔
ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کےنائب صدر سکندر ناز کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی تنہا ریاست کی تمام ذمہ داریاں نبھا رہیں ہیں جو لوگ ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں وہ سیاسی طور مفاد پرست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کے چھوڑ کر جانے سے بنگال کی شیرنی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس مسلسل تیسری مرتبہ بنگال میں حکومت بنائے گی اور ریاست کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گی۔