اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرشدآباد کی عوام ترنمول کانگریس کی تاریخی کامیابی کے گواہ بنیں گے: خلیل الرحمٰن

مغربی بنگال میں تین اسمبلی حلقوں کے لئے 30 ستمبر کو وؤٹ ڈالے جائیں گے، اس مناسبت سے ترنمول کانگریس کے رہنما خلیل الرحمن نے کہا کہ مرشدآباد میں ترنمول کانگریس تاریخی جیت درج کرے گی۔

People of Murshidabad will witness the historic success of Trinamool Congress: Khalil-ur-Rehman
People of Murshidabad will witness the historic success of Trinamool Congress: Khalil-ur-Rehman

By

Published : Sep 11, 2021, 4:10 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہے، جس کو لے کر انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے تیاری جاری ہے۔ جنگی پور ترنمول کانگریس کے صدر خلیل الرحمٰن نے کہا کہ مرشدآباد کی عوام ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی تاریخی جیت کا گواہ بنے گے۔


ترنمول کانگریس کے رہنما نے کہا کہ انتخابی میدان میں ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کے علاوہ کوئی دوسری سیاسی جماعت دور دور تک نظر نہیں آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرشدآباد کے عوام نے ضمنی انتخابات سے پہلے ہی ممتا بنرجی کی سیاسی جماعت کے امیدواروں کی جیت پر جشن منانے شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عام لوگ ممتا کے ساتھ ہے جس سے جیت یقینی ہے۔ ممتا بنرجی کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اس کی عمدہ مثال مل چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے جن جن امیدواروں کو انتخابی میدان اتارنے کا اعلان کیا ہے اس سے جنگی پور اور شمشیرگنج میں ترنمول کانگریس کی جیت یقینی ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ممتا بنرجی نے ضمنی انتخاب کےلیے پرچہ نامزدگی داخل کیا


غورطلب ہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں اس وقت کے وزیر ذاکر حسین شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے، انہیں ڈھائی مہینوں تک کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں گزارنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نائن الیون حملوں کے 20 برس مکمل، امریکہ کی شکست یا جیت

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں رواں ماہ کے آخر میں 30 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں اور سرگرمیاں عروج پر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details