کولکاتا: بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے لئے لوگوں سے گھر گھر جاکر ووٹ مانگنے کے کام میں فرہاد حکیم سب سے زیادہ سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی ہی بی جے پی کی عوام دشمن ظالم حکومت سے ملک کو چھٹکارا دلا سکتی ہیں۔ بی جے پی مخالف ہر آدمی اب چاہتا ہے کہ بی جے پی مخالف ممتا بنرجی اس لڑائی کی قیادت کریں۔
دوسری جانب ممتا بنرجی کی جیت کے لئے ان کے پارٹی کے رہنما دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فرہاد حکیم سب سے زیادہ سرگرم نظر آ رہے ہیں، وہ روزانہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں گھوم گھوم کر لوگوں سے ممتا بنرجی کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے جیت دلانے کی اپیل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کانگریس امیدوار کو دھمکیاں مل رہی ہیں: ادھیر رنجن
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے اس سوال کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی ڈر گئی ہیں، فرہاد حکیم نے کہا کہ ممتا بنرجی کے اندر ڈر نام کے لفظ سے واقف بھی نہیں ہیں، وہ شیرنی ہیں وہ اگر ڈرتی تو بایاں محاذ کی حکومت کے خلاف اتنے برسوں تک لڑائی نہیں لڑتی۔