اردو

urdu

ETV Bharat / city

رکن اسمبلی مشتبہ موت معاملے میں ایک گرفتار

بی جے پی کے ممبر اسمبلی دیبندر ناتھ رائے قتل معاملہ میں سی آئی ڈی نے ایک شخص کو مالدہ ضلع سے گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Jul 14, 2020, 10:15 PM IST

رکن اسمبلی مشتبہ موت معاملے میں ایک گرفتار
رکن اسمبلی مشتبہ موت معاملے میں ایک گرفتار

سینئر پولس آفیسر نے کہا کہ مقامی پولس نے اس شخص کو انگلش بازار سے گرفتار کیا اور اس کے بعد سی آئی ڈی کے حوالہ کردیا ہے۔ ہمارے افسران اس سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں تاہم ابتدائی طور پر اس نے الزام کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مغربی بنگال: پروفیسر مہدی کلام بنے انٹرنیشنل اسٹرانومیکل یونین کے رکن


خیال رہے کہ ہیمت باد سے مہلوک ممبر اسمبلی کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا تھا جس میں اس نے دو شخص کو موت کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سی پی ایم چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے دیبندر ناتھ رائے کی لاش سوموار کو شمالی دینج پور ضلع میں گھر کے قریب ایک دوکان کے باہر لٹکی ہوئی برآمد ہوئی تھی۔

ممبرا سمبلی اور بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ ممبر اسمبلی کا قتل کیا گیا ہے اور یہ خودکشی کا معاملہ نہیں ہے تاہم پولس نے کہا کہ ان کی لاش سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں انہوں نے دو افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کی وجہ سے قتل کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details