اردو

urdu

ETV Bharat / city

کولکاتا: لاک ڈاؤن کا اثر، یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

بنگال میں جاری پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کے دوسرے ہی ہفتے میں اس کے شاندار نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز میں غیر معمولی کمی درج کی گئی۔

By

Published : May 24, 2021, 10:38 PM IST

لاک ڈاؤن کا اثر، یومیہ کیسز میں نمایاں کمی
لاک ڈاؤن کا اثر، یومیہ کیسز میں نمایاں کمی

مغربی بنگال میں پندرہ روزہ سخت لاک ڈاؤن کا آج 9 واں دن ہے۔ سخت لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کے فوائد سامنے آنے لگے ہیں۔
ریاستی حکومت کے سخت لاک ڈاؤن اور کورونا گائیڈ لائن نافذ کرنے کے شاندار نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اس پر محکمہ صحت نے اطمینان کا اظہار کیا ہے'۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 17 ہزار 881 ریکارڈ کئے گئے۔


ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی کی تعداد موت میں یکسانیت نہیں ہے. کسی دن مرنے والوں کی تعداد 162 ہوتی ہے تو کبھی 150،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 153 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 98.51 تک پہنچ چکی ہے لیکن محکمہ صحت کے لئے شمالی 24 پرگنہ اور دارالحکومت کولکاتا تشویش کا باعث بنا ہواہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی 24 پرگنہ میں 37 اور کولکاتا میں 33 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال حکومت نے کورونا کے کیسز میں کمی اور حالات میں بہتری آنے کے بعد لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا مثبت واضح اشارہ دے دیا ہے۔

ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ 'کورونا وائرس کے چین کو نہ صرف مکمل طور پر توڑنے کا بلکہ اسے ختم کرنے کا منصوبہ ہے، تاکہ کورونا کی تیسری لہر سے عوام کو زیادہ نقصان نہ پہنچے، اس لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا ارادہ ہے۔


مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد بارہ لاکھ، 76 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، جبکہ اس بیماری سے اب اب تک 14 ہزار 392 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details