اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگال میں بی جے پی میں قیادت کی تبدیلی ابھی نہیں :دلیپ گھوش - Dilip Ghosh

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے بنگال میں فوری طور پر قیادت کی تبدیلی سے متعلق جاری خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری مدت میں ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے اور میں نے کسی کے نام کی سفارش نہیں کی ہے۔

بنگال میں بی جے پی میں قیادت کی تبدیلی ابھی نہیں :دلیپ گھوش
بنگال میں بی جے پی میں قیادت کی تبدیلی ابھی نہیں :دلیپ گھوش

By

Published : Aug 7, 2021, 10:44 PM IST

میڈیا میں یہ خبر گردش کررہی تھی کہ بنگال میں بی جے پی کی قیادت میں تبدیلی ہونی ہے اور دلیپ گھوش نے بالور گھاٹ سے ممبر پارلیمنٹ سکنٹ مجمدار کے نام کی سفارش کی ہے۔ دلیپ گھوش نے کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کو سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔وہ جنہیں چاہیں گے پارٹی کے دستور اور آئین کے مطابق ریاستی صدر کا انتخاب کریں گی ۔مگر ابھی میں ڈیڑھ سال تک پارٹی کی قیادت کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بنگال کے مسلمانوں کی حالت دوسری ریاستوں سے بہتر: مجاہد حسین حبیبی

انہوں نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے کہ میں نے بالور گھاٹ سے ممبر پارلیمنٹ کے نام کی سفارش کی ہے۔اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی یہ خبر گردش کررہی ہے کہ جلد ہی بنگال بی جے پی میں قیادت کی تبدیلی ہوسکتی ہے اورپارٹی کسی نئے چہرہ کو پارٹی کی قیادت سونپ سکتی ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details