اردو

urdu

ETV Bharat / city

Mukul Roy: مکل رائے کی ٹی ایم سی میں واپسی - mukul roy return trinamool congress

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے دوبارہ ٹی ایم میں شامل ہوگئے ہیں۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے 77 امیدوار کی کامیابی کے پیچھے مکل رائے کے کردار کو بہت اہم سمجھا جارہا تھا۔ تاہم اسمبلی انتخابات کے دوران انہیں اہمیت نہیں ملنے پر وہ ناراض تھے۔

BJP national vice-president Mukul Roy returns Trinamool Congress
BJP national vice-president Mukul Roy returns Trinamool Congress

By

Published : Jun 11, 2021, 5:02 PM IST

Updated : Jun 11, 2021, 5:35 PM IST

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے (Mukul Roy) دوبارہ ٹی ایم میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریباً چار برس پہلے ترنمول میں ممتا بنرجی سے اختلاف ہونے کے بعد مکل رائے پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ تاہم ریاست میں بی جے پی کی موجودہ صورتحال کے بعد مکل رائے دو بارہ ٹی ایم سی میں شامل ہوگئے ہیں۔ اس موقعے پر ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ' موجودہ حال میں بی جے پی میں کوئی نہیں رہ سکتا۔'

ویڈیو

مغربی بنگال میں بی جے پی کے 77 امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے مکل رائے نے ریاست میں بی جے پی کو تقویت بخشنے میں اہم رول ادا کیا۔ لیکن حالیہ دنوں میں اسمبلی انتخابات کے دوران انہیں اہمیت نہیں ملنے پر وہ ناراض تھے۔

مکل رائے بی جے پی کے قانون ساز ارکان کے میٹنگ سے بھی غائب رہے۔ اس پر جب ان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے میڈیا والوں سے کہا کہ جو کہنا ہے وہ کل کہیں گے۔ مکل رائے کے حلف لینے کے بعد سے ہی ان کے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں تھیں۔

مکل رائے کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس میں واپسی کو لے کر ایک بار بنگال کی سیاسی گلیاروں میں گہماگہمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسی درمیان شمالی 24 پرگنہ کے دمدم سے رکن پارلیمان اور سنئیر رہنما سوگتا رائے نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شھبندو ادھیکاری کے مقابلے مکل رائے لاکھ گناہ بہتر ہے۔

رکن پارلیمان سوگتا رائے کہا کہ شھبندو ادھیکاری اور مکل رائے کے درمیان کافی فرق ہے۔ شھبندو ادھیکاری نے پارٹی چھوڑنے کے بعد ممتا بنرجی کو بہت ہی برا بھلا کہا اور اپنی واپسی کے تمام راستے بند کر لیے ہیں، لیکن مکل رائے پارٹی چھوڑنے کے بعد کبھی بھی ممتابنرجی اور ابھیشک بنرجی کو لے کر کوئی غلط بات نہیں کہی ہے۔

Last Updated : Jun 11, 2021, 5:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details