اردو

urdu

By

Published : Jun 11, 2021, 7:02 PM IST

ETV Bharat / city

بی جے پی کے بارے میں مکل رائے نے کیا کہا؟

ترنمول کانگریس چھوڑکر بی جے پی میں شامل ہونے والے مکل رائے کی ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے خیمے میں واپس آ گئے ہیں۔ آج ترنمول کانگریس بھون میں مکل رائے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی موجودگی میں ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔

mukul-roy-joins-tmc-in-the-presence-of-mamta-banerjee
mukul-roy-joins-tmc-in-the-presence-of-mamta-banerjee

مکل رائے حوالے سے خبریں گشت کر رہی تھی کہ وہ دوبارہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وہ بی جے پی کے ریاستی سطح کی میٹنگ سے دو بار غیر حاضر رہے۔

سنہ 2017 یعنی ایک طویل عرصے کے بعد سے آج ایک بار پھر مکل رائے ترنمول بھون پہنچے۔ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ ان کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں مکل رائے کے ساتھ سبھرانسو رائے بھی موجود تھے۔

مکل رائے کی آمد سے قبل ممتا بنرجی ترنمول بھون پہنچی جہاں ان کے ساتھ ترنمول کانگریس کے کئی سینئیر رہنما پارتھو چٹرجی، سبرتو بخشی و دیگر دوسرے رہنما بھی ترنمول بھون پہنچے تھے۔

ٹی ایم سے شامل ہونے کے بعد مکل رائے کہا کہ ممتا بنرجی ہم سب کی رہنما ہیں۔ آج بھی میں ان کو اپنا رہنما سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایسی پارٹی ہے جہاں رہنا مشکل ہے۔'

ویڈیو

خبروں کے مطابق شام ساڑھے چار بجے ممتا بنرجی کی موجودگی میں مکل رائے اور ان کے بیٹے سبھرانسو رائے ترنمول کانگریس میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر ابھیشیک بنرجی نے مکل رائے اور سبھرانسو رائے کا استقبال کیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مکل رائے پر مرکزی ایجنسیوں کی مدد سے دباؤ بنایا گیا تھا۔ مکل رائے نے اس دوران کبھی بھی پارٹی کے خلاف کچھ نہیں کیا آج وہ ایک بار اپنی پرانی پارٹی میں واپس آئے ہیں۔ ان کا ہم استقبال کرتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details