اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بی جے پی کو شکست دینے کےلئے اتحاد لازمی'

ترنمول کانگریس کی رہنما موسم بے نظیر نور کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اتحاد لازمی ہے۔ آئندہ برس 2021 میں مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے حکمراں جماعت کی تیاری ابھی سے شروع ہو چکی ہے۔

By

Published : Oct 12, 2020, 5:33 PM IST

mousam noor meeting with party workers in maldah
'بی جے پی کو شکست دینے کےلئے اتحاد لازمی'

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں بے نظیر نور کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے مدنظر جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے کو خطاب کرتے ہوئے موسم نور نے کہا کہ' اب وقت اور حالات بدل چکے ہیں، لوگوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ' اتحاد کے بغیر نفرت کی سیاست کرنے والوں کو شکست سے دوچار کرنا مشکل ہے۔ اس کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنے کی ضرورت ہے۔ موسم نور کا کہنا تھا کہ' گذشتہ پارلیمانی انتخابات کے بعد سے اب تک بی جے پی نے سی سی اے اور این آر سی، کے نام پر جو کچھ کیا وہ سب کو معلوم ہے۔

اسمبلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر لوگوں کو ڈرانے کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ' بنگال کے لوگوں کو اب این آر سی اور سی اے اے کے نام پر خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعلی ممتابنرجی ریاست کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں، جب تک ممتابنرجی ہیں اس وقت تک بنگال میں سی اے اے نافذ نہیں ہو سکنا ہے۔

ترنمول کانگریس کی سرکردہ رہنما موسم نور کے مطابق مالدہ ضلع میں مسلمانوں کی تعداد ریاست کے دیگر اضلاع کے مقابلے کہیں زیادہ ہے، اس لئے بی جے پی سمیت دیگر سیاسی جماعتی مسلمانوں کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کریں گی۔

مزید پڑھیں:

'راج بھون کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں'


موسم نور نے پارٹی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' مالدہ کے لوگوں کو کانگریس اور سی پی ایم اتحاد سے دور رہنے کامشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ' سی پی ایم اور کانگریس اتحاد سے بی جے پی کو فائدہ ہوسکتاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details