مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین ہزار 591 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 لوگوں کی موت ہوئی، اس کے ساتھ ہی اس وباء سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہزار 25 پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ چار مہینوں کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب ایک دن میں ہلاک ہونے والوں تعداد 50 سے کم ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار لاکھ 55 ہزار 361 تک پہنچ گئی لیکن مثبت پہلو یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
ریاست میں کورونا وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد چار لاکھ 25 ہزار 129 تک پہنچ گئی ہے۔ صحتیابی کی شرح 92.72 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کولکاتا اور اطراف میں 879 اور شمالی 24 پرگنہ ضلع میں 828 کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے، لوگ اگر مزید سختی سے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کریں گے تو اس بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔