اردو

urdu

ETV Bharat / city

west bengal municipal elections: رکن اسمبلی شوکت ملا جنوبی 24 پرگنہ ترنمول کانگریس کے ضلع کوڈینیٹر بنے

کیینگ مشرق سے رکن اسمبلی شوکت ملا کو جنوبی 24 پرگنہ ترنمول کانگریس ضلع کوڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کنال گھوش کو ضلع پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے۔

mla shaukat mollah
mla shaukat mollah

By

Published : Feb 10, 2022, 5:17 PM IST

مغربی بنگال میں رواں ماہ کے آخر میں 27 فروری کو ہونے والے میونسپلٹیوں کے انتخابات municipal elections in west bengal 2022 کی تیاریوں کے درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے ضلع پارٹی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا اعلان کیا ہے.

میونسپلٹی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کو لے کر ضلع جنوبی 24 پرگنہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان بڑی تشویش پائی جا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض ہو کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمیت آزمانے کا اعلان کیا.

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ضلع پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے ریاستی وزیر سروپ بسواس کی جگہ شوکت ملا اور کنال گھوش کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع ترنمول کانگریس کوڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے.

رکن اسمبلی شوکت ملا نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ترنمول کانگریس کو بڑی جیت ہمکنار کرانا ہی ان کی پہلہےکوشش ہوگی. اس کے لئے تمام لوگوں سے تعاون کی اپیل کی.

کیننگ مشرق سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کے مطابق ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا فون آیا تھا. ان سے بات چیت ہوئی ہے. انہوں نے (ممتابنرجی ) نے پارٹی کومضبوط بنانے کی ہدایت دی ہے.
یہ بھی پڑھیں: Nomination For Municipal Elections in West Bengal: مغربی بنگال بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کا پرچہ نامزدگی

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی فہرست جاری کیا گیا تھا. بیشتر رہنما ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details