ریاست مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24پرگنہ میں بی جے پی کے حامیوں نے احتجاج کیا اور ترنمول کانگریس پر قتل کا الزام لگایا کہ ترنمول کانگریس کے حامیوں نے قتل کی واردات کو انجام دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال کے قریب کھڑے اشوک سردار نام کے ایک حامی کو نامعلوم شرپسندوں نے گولی ماردی۔ موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔
واضح رہے کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاہم اسی ضمن میں چھاپہ ماری مہم جاری ہے لیکن اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل نہیں آئی ہے۔
پولیس نے کہا کہ مرنے والے شخص کی شناخت اشوک سردار کے طور پر ہوئی ہے تاہم وہ پیشے سے ایک پروموٹر ہے۔
پولیس اس قتل معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کررہی ہے امید ہے کہ قتل معاملے میں شرپسندوں کی گرفتاری جلد عمل میں آئے گی۔