ہگلی لوک سبھا سیٹ پر ہوئی ہار کے لئے ہگلی ضلع کے راہنماؤں کو پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کی برہمی کا شکار ہونا پڑا۔ ممتا بنرجی نے آئندہ 15 جون ہونے والے نیتی آیوگ کی میٹنگ کے سلسلے میں کہا کہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت کرنا بیکار ہے کیونکہ اس میں ریاستوں کا کوئی رول نہیں رہ گیا ہے۔
وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی پارٹی میٹنگ کے دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کے وہ نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی کیونکہ پلاننگ کمیشن کی طرح اس میں ریاستوں کے لئے کوئی رول نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی بات سنی جاتی ہے۔
میں نے کئی بار پلاننگ کمیشن کی میٹنگ میں شرکت کی ہے جہاں ہمیں اپنی باتیں رکھنے کا موقع دیا جاتا تھا ہم تمام معاملات پر تبادلہ خیال کرتے تھے لیکن نیتی آیوگ میں ریاستوں کی کوئی بات نہیں سنی جاتی ہے۔
پلاننگ کمیشن کو ختم کرنے سے پہلے بھی ریاستی حکومتوں سے بات نہیں کی گئی بین ریاستی کونسل کو بھی ختم کردیا گیا نیتی آیوگ کا قیام یکم جنوری 2015 میں عمل میں آیا لیکن اس سے قبل ریاستوں کی مالی طاقت کا کوئی تعین نہیں کیا گیا۔
میں وزیراعظم کو لکھا تھا کہ پلاننگ کمیشن کی جگہ نیا محکمہ بنانے کے بجائے اسی میں بہتری لائی جائے لیکن ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی اور ریاستی حکومتوں کے متعلق نیتی آیوگ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ذریعہ فیصلے لئے جانے کی بات کی جا رہی ہے جو ملک کے وفاقی نظام کے روح کے منافی ہے یہی وجہ ہے کہ میں نیتی آیوگ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کروں گی۔