ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کے موقع پر ممتا بنرجی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 15 سے 20 برسوں میں طلبہ سیاست میں اس طرح سے دلچسپی نہیں لے رہے ہیں جیسا کہ ہمارے وقت میں لیا کرتے تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ سیاست کو خدمت کا ذریعہ بنائیں۔ طلبہ کو سیاست میں آنا چاہئے طلبہ ہمارے ملک کے مستقبل ہیں۔ میں آج بھی لڑ رہی ہوں کیونکہ اقتدار میں آنے کے بعد چیلنج اور زیادہ ہو گیا ہے۔
آج ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کا یوم تاسیس ہے۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کی تقریب میں ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی طلبہ کو سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور سیاست کو ہی سماج کی خدمت کا ذریعہ بنانے کا مشورہ دیا۔ ترنمول کانگریس چھاتر پریشد کے یوم تاسیس کی تقریب میں ممتا بنرجی نے طلبہ خو خطاب کرتے ہوئے اپنے زمانہ کے طالب علمی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم نے زنانہ طالب علمی سے ہی سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا۔ ہمارے زمانے میں طلبہ کی بڑی تعداد سرگرم سیاست میں قدم رکھتے تھے لیکن میں دیکھ رہی ہوں کہ گذشتہ 15 سے 20 برسوں میں سرگرم سیاست میں طلبہ بہت کم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں'۔