اردو

urdu

ETV Bharat / city

North 24 Parganas Municipality: ممتا بنرجی شمالی 24 پرگنہ کے بلدیہ کے کاموں سے ناخوش

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے انتخابات Kolkata Municipal Corporation Elections ہونے والے ہیں، ایسے میں سبھی سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے اپنے امیدوارنے شروع کر دیے ہیں۔ اسی سمت میں شمالی 24 پرگنہ میں وزیراعلی ممتا بنرجی بلدیہ North 24 Parganas Municipality کے ساتھ جائزہ میٹنگ طلب کی، جس میں وہ ناخوش دیکھے اور بہتری لانے کا انتباہ دیا۔

North 24 Parganas Municipality
North 24 Parganas Municipality

By

Published : Nov 28, 2021, 12:46 PM IST

کولکاتا: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی Mamta Banerjee شمالی 24 پرگنہ ضلع کے میونسپلٹی کے کاموں سے بے حد ناخوش ہیں اور اپنے رہنماؤں کو اس سمت میں بہتر کارکردگی لانے کا انتباہ دیا ہے۔مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Elections کی تاریخوں کے اعلان کے بعد اس کے اطراف کے اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔

ویڈیو دییکھے

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، بی جے پی 29 نومبر کو امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسمبلی انتخابات 2021 میں نمایاں کامیابی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کولکاتا میونسپل کارپوریشن Kolkata Municipal Corporation پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے پُر عزم ہے۔

اسی درمیان ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی شمالی 24 پرگنہ ضلع کے میونسپلٹیوں کے کاموں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے رہنماؤں کو کارکردگی میں بہتری لانے کا انتباہ دیا ہے۔گزشتہ روز شمالی 24 پرگنہ کے مدھم گرام میں ضلع کے ترقیاتی کاموں کے جائزہ لینے کے لئے ہنگامی میٹنگ بلائی تھی،

ضلع کے تمام میونسپلٹیوں کے ایڈمنسٹریٹو (سربراہ) کو رپورٹ کارڈ پیش کرنے کو کہا گیا۔ جسے دیکھنے کے بعد واضح طور پر رہنماؤں کارکردگی میں بہتری لائے یاپھر عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار رہے کو کہا، جس سے سبھی ایڈمنسٹریٹو میں بے چینی پھیل گئی۔مزید پڑھیں:


شمالی 24 پرگنہ کے دو حصے ہیں۔ ایک باراسات سب ڈویژن اور دوسرا بیرکپور سب ڈویژن۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے بیرکپور سب ڈویژن میں واقع میونسپلٹیوں کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں شمالی 24 پرگنہ کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے سوال کیا گیا لیکن وہ پارٹی کی سربراہ کے اوپر زبان کھولنے کو تیار نہیں ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details