اردو

urdu

ETV Bharat / city

ممتا بنرجی نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی - مودی پر سادھا نشانہ

خلائی مشن چندریان 2کا زمین سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ایسرو کے سائنس دانوں کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے جنہوں نے اتنے بڑے مشن کو انجام دیا اور بہت حد تک چاندتک پہنچ گئے تھے۔

فائل فوٹو

By

Published : Sep 8, 2019, 4:25 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:29 PM IST


وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے سائنسدانوں نے اپنی صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے، اور یہ اپنے آپ میں بڑی کامیابی ہے۔

اس کیلئے ہم اسرو کے سائنس دانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور مجھے امید ہے کہ اسی طرح مستقبل میں قابل فخر کارنامے انجام دیے جاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ ایک دن قبل ہی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے چندریان مشن کا سہرا مودی حکومت کے ذریعہ لیے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت خلائی مشن پر سیاست کررہی ہے اور اس کو اس طریقے سے پیش کررہی ہے جیسے یہ ان کا پنا کارنامہ ہے جب کہ ملک میں اس سے قبل بھی چاند پر مشن بھیجا گیا ہے، مگرکبھی بھی حکومت نے اس پرسیاست نہیں کی جب کہ مودی اس پرسیاست کررہے ہیں۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ چندریان مشن صرف اور صرف سائنسدانوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details