اردو

urdu

ETV Bharat / city

ادھیرچودھری کی قیادت بایاں محاذ، کانگریس اتحاد کے لئے خوش آئند

ادھیر چودھری کو مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر بنائے جانے پر سی پی آئی ایم رہنما کو محمد سلیم نے مبارک باد پیش کیا۔

left congress ties will strengthen under adhir choudhry
ادھیرچودھری کی قیادت بایاں محاذ، کانگریس اتحاد کے لئے خوش آئند

By

Published : Sep 12, 2020, 5:34 AM IST

ادھیر چودھری کو مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر بنائے جانے پر سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ادھیر چودھری کی قیادت میں بایاں محاز اور کانگریس کے اتحاد کو تقویت ملے گی۔اس سے قبل سنہ 2016 میں کانگریس اور بایاں محاذ کا اتحاد ہوا تھا اس میں ادھیر چودھری کا اہم رول تھا، بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے خلاف لڑائی میں ادھیر چودھری جیسے رہنما اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

ادھیرچودھری کی قیادت بایاں محاذ، کانگریس اتحاد کے لئے خوش آئند
ریاست مغربی بنگال میں ادھیر چودھری کو پردیش کانگریس کا صدر بنائے جانے پر سی پی آئی ایم رہنما محمد سلیم نے خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اے آئی سی سی کے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ' ادھیر چودھری ایک ایسے سیاست داں ہیں جو ہمیشہ نا انصافیوں اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔وہ ایک تجربہ کار سیاست داں ہیں۔اس سے قبل بھی وہ پردیش کانگریس کے صدر رہ چکے ہیں۔اس اتحاد کو اور مظبوط بنانے میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ'بنگال میں ہر سطح پر بایاں محاذ اور کانگریس ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔کئی بار ایک ساتھ ہم نے مظاہرے کئے ریلیاں کی ہیں۔گذشتہ برسوں میں بایاں محاذ اور کانگریس کے درمیان جو اتحاد قائم ہوا ہے۔ادھیر چودھری کے پردیش کانگریس کے صدر بننے سے اس اتحاد کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید پرھیں:

ادھو ٹھاکرے اور سنجے راوت کو فون پر دھمکی دینے والا کولکاتا سے گرفتار


انہوں نےمزید کہاکہ' ہم سبھی ایک ساتھ کام کر چکے ہیں اور ہم لوگ ہرسطح پر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جس طرح بی جے پی ملک کے اثاثوں کو فروخت کر رہی ہے۔ ملک کی معیشت ثقافت اور پورے ملک کو برباد کر رہی ہے۔ دوسری جانب ترنمول کانگریس جس طرح سے بنگال کے طرز عمل روایت کو اقتدار کے لئے برباد کر رہی ہے۔خصوصی طور پر امفان اور کووڈ کے دوران ان کا اصل چہرہ سامنے آ گیا ہے ۔کس طرح سے ان لوگوں نے بدعنوانی کی ہے۔ریلیف فنڈ کو لوٹا ہے۔جس کے خلاف مختلف طرح سے کانگریس اور بایاں محاذ نے ایک ساتھ ملکر اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ سڑکوں پر اتریں ہیں۔ آئندہ بھی اسی طرح متحد ہو کر کانگریس اور بایاں محاذ ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details