انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اور سرکاری بسوں کے چلنے کی وجہ سے شہری اب راحت کی سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1,800 سرکاری اور 3,800 پرائیوٹ بسز کولکاتہ اور اطراف کے علاقوں میں چل رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے بسیں معمول کے مطابق سڑک پر موجود ہیں۔
کرایہ میں اضافے کا مطالبہ لے کر پرائیوٹ بسوں نے اپنی سروس بند کر دی تھی۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پرائیوٹ بس آپریٹرز کا کہنا تھا کہ 'چوںکہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور سیٹ سے زائد مسافروں کو سوار نہیں کرنے کی سخت ہدایت کی وجہ سے نقصانات کا سامنا ہے اور ٹکٹ کی فروخت سے تیل کا خرچ بھی نہیں نکل پا رہا ہے۔'