اردو

urdu

ETV Bharat / city

عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی کے مد نظر کولکاتا پولس ہائی الرٹ - یوم آزادی

کولکاتا نے آج عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی کے مد نظر لگاتار کئی میٹنگ کی اس کے ساتھ ماہانہ جرائم پر تجزیاتی میٹنگ بھی کی گئی اور کولکاتا پولس کو تحفظات کے مد نظر ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی کے مد نظر کولکاتا پولس ہائی الرٹ

By

Published : Aug 10, 2019, 11:40 PM IST



کولکاتا پولس کے صدر دفتر لال بازار میں ملک میں غیر معمولی تحفظاتی اقدامات کے مد نظر اعلیٰ افسران کی میٹنگ ہوئی لال بازار کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق پورے ملک میں تحفظات کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست میں عوامی جگہوں پر ہم نے اضافی پولس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خصوصی طور پر ایسی جگہوں پر جہاں بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہیں جیسے مال، بازار، اور معروف اداروں میں اور مختلف علاقوں میں پولس کی پہرے داری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ افسران کے مطابق نبنو سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ریاست میں موجود کشمیریوں کی تحفظات بڑھا دیئے جائیں حالانکہ زیادہ تر کشمیری اپنے گھروں لوٹ گئے ہیں ۔لیکن کولکاتا کے بو بازار، بیہالا، اور ٹھاکر پوکھر علاقے میں کاروباری کشمیری اور طلباء بھی رہتے ہیں۔ افواہ پھیلانے والے لوگوں پر نظر رکھنے کے لئے بھی سائبر کرائم کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو قابل اعتراض مواد کو بلاک کرنے کے لئے تیار رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کشمیر کے موجودہ حالات ایوم آزادی اور شراون کا مہینہ ان سب کو مد نظر رکھتے ہوئے تحفظات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے.


ABOUT THE AUTHOR

...view details