کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ کا شمار دنیا کے معروف کتاب میلوں میں ہوتا ہے۔ گذشتہ چار دہائیوں سے کولکاتا بین الاقوامی کتاب میلہ کا انعقاد کیا جار ہا ہے، جس میں لاکھوں کی تعداد میں کتابوں کے شائقین جمع ہوتے ہیں۔
کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں سے کتاب میلہ کا انعقاد نہیں کیا گیا، لیکن کورونا وائرس کے پھیلاو میں نمایاں کمی واقع ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے آئندہ برس کتاب میلہ کا انعقاد کرنے کی اجازت دی ہے۔
کتاب میلہ کا افتتاح آئندہ 31 جنوری کو کیا جائے گا۔ کتاب میلہ 31 جنوری سے 13فروری تک جاری رہے گا۔ اس مرتبہ کتاب میلہ کا موضوع بنگلہ دیش رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمان کی یوم پیدائش کے موقع سے خصوصی پروگرام کیا جائے گا۔