کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ریاست میں حکومت کی جانب سے ویکسین لگانے کا کام جاری ہے۔ کولکاتا کارپوریشن کی طرف سے اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کولکاتا کارپوریشن نے ٹیکہ کاری کو تیز کرنے کے مقصد سے'ویکسین آن وھیل' کے نام سے ایک مہم کی شروعات کی ہے۔ جس کا افتتاح کولکاتا کارپوریشن ایڈمینسٹریٹر فرہاد حیکیم نے کیا۔ اس مہم کے تحت ایک بس کو ویکسین سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے جو مختلف علاقوں میں گھوم کر لوگوں کو ویکسین کا ڈوز دے گی۔
اس پروگرام کے تحت آج ہلے روز کولکاتا کے پوستہ بازار ٹرانسپورٹ سے جڑے 300 افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا گیا۔ اس موقع پر کولکاتا کارپوریشن کے ایڈمینسٹریٹر فرہاد حکیم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد ریاست کے تمام لوگوں کو ویکسین لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم ملک کے 130 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو کورونا کو ختم کرنے میں آسانی ہوگی۔'
انہوں نے کہاکہ بہت سارے لوگ ویکسین لینے سے قاصر ہیں اس لیے ہم نے اب لوگوں کے گھر پہنچ کر ان کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا اور 'ویکسین آن وھیل' کی شروعات کی ہے، ہم ویکسین سنٹر ہی لوگوں کے گھر تک لے کر جائیں گے اور ان کو ویکسین دیں گے۔ جن علاقوں سے ہمیں عرضی ملے گی ہم ام علاقوں میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ کل سے ایک اور بس میں اضافہ ہو جائے گا۔'