بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس برسوں میں بنگال میں عوام پر مظالم ہوئے ہیں۔ عوام خوف زدہ ضرور ہیں، مگر تبدیلی کے لیے تیار ہیں اور بی جے پی کو اقتدار میں لا کر ممتا بنرجی کو بے دخل کرنے کے لیے عوام تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'سونار بنگلہ' کے لیے بی جے پی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام نے دیکھا ہے کہ ممتا بنرجی کو 'ماں ماٹی اور مانش' کی پرواہ نہیں ہے۔ وہ آمریت پسند رہنما ہیں اور پیسے کمانے کی کوشش کرتی ہیں۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ بنگال کے عوام کو ان کا سختی سے جواب دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ غیر قانونی کان کنی سے ریاست کی دولت لٹی جارہی ہے۔ نڈا نے کہا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم گولڈ اسٹوریج ہوم، سڑکوں کی مرمت کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فائدہ پہنچا یاجائے گا'۔