ممتا نے بنگال کے عوام کو مایوس کیا: جے پی نڈا - jp nadda slams mamata govt
مدنی پور ضلع کے کھڑک پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی پر شدید نکتہ چینی کی۔
JP Nadda: Development only possible when Mamata leaves, lotus blooms in West Bengal
مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے کھڑگپور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا کہ مغربی بنگال میں بہت جلد تبدیلی آئے گی۔'
بی جے پی کے قومی صدر نے کہا کہ دس برس بعد 2021 میں ایک اور تبدیلی آئے گی جس میں بنگال کے عوام کو دھوکہ دینے والی ترنمول کانگریس کی حکومت کا خاتمہ ہو گا'۔ جے پی نڈا نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی لاکھ کوشش کر لیں لیکن وہ اپنےاقتدار کو ختم ہونے سے نہیں بچا پائیں گے'۔
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں کمل پھول کھلنے والا ہے۔ کمل پھول کھلنے کے بعد ہی ریاست میں ترقی کے دور کا آغاز ہو گا '۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی جائیں گی اور مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت آئے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی ہی بنگال کے عوام کی تقدیر بدلیں گے'۔
جے پی نڈا نے کہا کہ' ممتا بنرجی کی حکومت نے نہ صرف کسانوں کو بلکہ عام لوگوں کو بنیادی ترقی سے محروم رکھا ہے'۔