اردو

urdu

By

Published : Mar 4, 2021, 10:36 PM IST

ETV Bharat / city

ممتا بنرجی کی اقلیت اور اردو زبان کے لیے خدمات ناقابل فراموش: ڈاکٹر واصف اختر

ترنمول کانگریس کے رہنما اور انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے کنوینر ڈاکٹر واصف اختر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہوڑہ ضلع کے تمام سولہ اسمبلی نشستوں پر ٹی ایم سی ہی کامیاب ہوگی۔

convener of anjuman e tarqi west bengal dr wasif akhtar
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے کنوینر ڈاکٹر واصف اختر

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع ہوڑہ کے بالی اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے سرگرم رہنما واصف اختر نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کے کنوینر ڈاکٹر واصف اختر

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو عوام اسمبلی انتخابات میں کامیابی دلائے گی، کیونکہ حالات سازگار ہیں اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی حمایت میں بھی ہیں، اس لیے امید ہے کہ اس مرتبہ ہوڑہ ضلع میں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما ڈاکٹر واصف اختر نے کہا کہ ہوڑہ ضلع کے تمام سولہ اسمبلی سیٹز جیتنے کی امید ظاہر کی ہے، ترنمول کانگریس کو ضلع کی تمام سیٹوں پر کامیابی ملتی ہے تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہوگی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے تمام اعلیٰ رہنما بنگال آجائیں، اس کے باوجود انہیں کامیابی نہیں ملے گی کیونکہ انہیں عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران ممتا بنرجی نے مسلمانوں کے لیے کافی کام کیا ہے، ان کے کاموں کی وجہ سے ہی اقلیت طبقوں کے درمیان مقبول ہے۔

انجمن ترقی اردو کے کنوینر ڈاکٹر واصف اختر کا کہنا ہے کہ مساجد کے امام و مؤذن کو وظیفہ ملنا کوئی معمولی بات نہیں ہے، اس کے علاوہ مسلم اکثریتی علاقوں میں حکومت کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے دور اقتدار میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کی کوشش نہیں کی گئی لیکن ممتا بنرجی اقتدار میں آنے کے ایک سال کے اندر ہی اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا، عوام یہ سب دیکھتی ہے اس بنیاد پر ان کی جیت سو فیصد طے ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جا چکا ہے، اس مرتبہ اسمبلی انتخابات آٹھ مرحلوں میں ہوں گے، پہلے مرحلے میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے، اور نتائج کا 2 مئی کو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details