اردو

urdu

ETV Bharat / city

Be Careful While Using Whatsapp: واٹس ایپ استعمال کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

کولکاتا پولیس نے عام لوگوں کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت Careful While Using Whatsapp دی ہے اور ساتھ ہی ساتھ موبائل پر سائبر حملے کا انتباہ دیا ہے۔

عام لوگوں کو واٹس اپ استعمال کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت
عام لوگوں کو واٹس اپ استعمال کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت

By

Published : Jan 19, 2022, 12:49 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر نے عام لوگوں سے واٹس ایپ استعمال کرنے کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ Careful While Using Whatsapp

کولکاتا پولیس کے مطابق عام لوگوں کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے دوران احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے موبائل پر سائبر حملہ Cyber attack ہونے کا خطرہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واٹس اپ استعمال کرنے کے دوران کسی بھی انجان شخص کے لنک کو کھولنا نہیں چاہئے۔ اسے پوری طرح سے نظرانداز کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپ کو واٹس اپ ویری فیکیشن کوڈ (verification code) بھیجتا ہے اور اس کے متعلق معلومات فراہم کرنے کو کہتا ہے تو اسے بالکل نظر انداز کر دینا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ اگر کوئی انجان آپ کے واٹس اپ پر بار بار ویری فیکیشن کوڈ (verification code) بھیجتا ہے تو سمجھ لیں کہ کچھ گڑبڑ ہے اور پولیس کو اس کی اطلاع کریں۔


پولیس نے کہا کہ احتیاط نہیں برتنے سے آپ کے واٹس اپ کو ہیک کرکے بینک اکاؤنٹ سے ساری رقم نکالی جا سکتی ہے۔ لوگوں کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے آپ کو سائبر حملے سے محفوظ رکھ سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details