اردو

urdu

By

Published : Oct 3, 2021, 7:08 PM IST

ETV Bharat / city

مرشدآباد ضلع میں کانگریس کو کراری شکست ملے گی: وزیر ہمایوں کبیر

ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر اور موجودہ وزیر ہمایوں کبیر نے کہا کہ مرشدآباد ضلع میں ریاستی کانگریس کو ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا جسے ادھیر رنجن چودھری کبھی بھی بھول نہیں پائیں گے۔

مرشدآباد ضلع میں کانگریس کو کراری شکست ملے گی:وزیر ہمایوں کبیر
مرشدآباد ضلع میں کانگریس کو کراری شکست ملے گی:وزیر ہمایوں کبیر

مغربی بنگال کے تین اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی گنتی جاری ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس تینوں سیٹوں پر حریف سے آگے چل رہی ہے۔

تمام رہنما اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کا دعویٰ کرنے میں مصروف ہیں۔

اسی درمیان ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر اور موجودہ وزیر ہمایوں کبیر نے کہا کہ مرشدآباد ضلع میں پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری کی پارٹی کو ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے وہ کبھی بھی بھول نہیں پائیں گے۔

وزیر ہمایوں کبیر نے کہا کہ جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین کی جیت محض وقت کا انتظار ہے۔ وہ اس وقت 25 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے جنگی پور میں ذاکر حسین کو تاریخی جیت ملے گی کیونکہ انہیں عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

ریاستی وزیر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ شمشیرگنج میں ان کی پارٹی کے امیدوار امرالاسلام کو سبقت تو حاصل ہے لیکن وہ اس وقت سخت آزمائش سے دوچار ہیں۔

مزید :مغربی بنگال ضمنی انتخابات: ممتا بنرجی کی بھاری اکثریت سے جیت

مرشدآباد ضلع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جنگی پور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ذاکر حسین اس وقت 25 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں جبکہ شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے امیدوار امرالاسلام کو پانچویں راؤنڈ کی گنتی کے بعد بھی پانچ ہزار سات سو ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details