اردو

urdu

ETV Bharat / city

مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری دہلی طلب - بنگال کے چیف سکریٹری دہلی طلب

وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوئے حملے پر دہلی طلب کیا گیا۔

مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری دہلی طلب
مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور چیف سکریٹری دہلی طلب

By

Published : Dec 11, 2020, 3:33 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائنمڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ حملے کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔



وزارت داخلہ نے مغربی بنگال کے اندرونی معاملات مداخلت کرتے ہوئے ریاستی چیف سکریٹری الاپن بنرجی اور ڈی جی پی کو 14 دسمبر تک دہلی پہنچنا پڑے گا.

ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے موصولہ اطلاع مطابق چیف سکریٹری الاپن بنرجی کو 14 دسمبر تک وزارت داخلہ کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی.

وزارت داخلہ کے دفتر سے آج صبح 11بجے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے نام پر نوٹس بھیجا گیا.

نوٹس میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ دونوں اعلی افسران کو 72 گھنٹوں کے اندر وزارت داخلہ دفتر میں حاضری دینی ہوگی.

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائنمڈ ہاربر میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر ہوا تھا.

بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے پر مبینہ حملے سے متعلق ہوچھ گچھ کے لئے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کو طلب کرنے پر سیاسی افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے.

حکمراں جماعت نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر حملے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے ۔اس کے باوجود دونوں اعلی افسران کی دہلی طلبی پر سخت اعتراض کیا جا رہا ہے.

غور طلب ہے کہ گزشتہ روز ہی وزیرداخلہ امت شاہ نے بی جے پی کے قومی صدر کے قافلے پر ہوئے حملے کی اعلی سطح پر تفتیش کرانے کا اعلان کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details