اردو

urdu

ETV Bharat / city

تاریخی خلافت کمیٹی فلاح و بہبود کے کاموں میں متحرک: وزیر جاوید احمد خان - ای ٹی وی بھارت کی خبر

تاریخی خلافت کمیٹی(کلکتہ) کی صدارت کا سنبھالتے ہی وزیر جاوید احمد خان نے طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے عوام کے لئے راحت سامان کی گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھائی.

Historic Khilafah Committee active in welfare work: Minister Javed Ahmad Khan
تاریخی خلافت کمیٹی فلاح و بہبود کے کاموں میں متحرک

By

Published : Jun 28, 2021, 11:37 AM IST

Updated : Jun 29, 2021, 5:45 PM IST

بھارت کی تاریخ کی قدیم ترین خلافت کمیٹی (کلکتہ) طوفان سے متاثر سینکڑوں بے گھر لوگوں کی مدد کے لئے راحت پیکج لے کر کل جنوبی 24 پرگنہ کے لئے روانہ ہوگی۔

تاریخی خلافت کمیٹی(کلکتہ) کی صدارت کا سنبھالتے ہی وزیر جاوید احمد خان نے طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے عوام کے لئے راحت سامان کی گاڑی کو رسنی ہری جھنڈی دکھائی. درجن بھر گاڑیاں راحت سامانوں کے ساتھ کل طوفان سے متاثر ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما پہنچیں گی.

ویڈیو

تاریخی خلافت کمیٹی کی جانب سے یاس نامی طوفان سے متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن، گوسابہ، بسنتی اور پاتھر پرتیما میں ضرورتمندوں کے درمیان راشن کٹس تقسیم کرےگی.

خلافت کمیٹی کے صدر اور ریاستی کابینہ وزیر جاوید احمد خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تقریباً ایک ہزار سے زائد لوگوں کے درمیان راشن کٹس، کپڑے اور دوسری ضروری چیزیں تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے.

تاریخی خلافت کمیٹی فلاح و بہبود کے کاموں میں متحرک

ریاستی وزیر جاوید احمد خان نے کہا کہ یاس نامی طوفان سے بری طرح متاثر جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن، گوسابا، بسنتی، کاکدیپ اور پاتھر پرتیما کے لوگوں کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے.

یہ بھی پڑھیں:

جعلی ویکسی نیشن کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی اپیل کی


انہوں نے کہا کہ خلافت کمیٹی (کلکتہ) تاریخی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قدرتی آفات سے دوچار ضلع کے لوگوں کی مدد کرنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے اور اسے انجام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے.

ریاستی وزیر کا کہنا ہے کہ ملی تنظیم ہیلپنگ ہینڈز یونائٹیڈ کمیٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ہزار لوگوں کے درمیان طوفان سے متاثر لوگوں کو چاول، آٹا، آلو، پیاز، تیل، موڑی اور بسکیٹ وغیرہ تقسیم کی جائے گی.

تاریخی خلافت کمیٹی فلاح و بہبود کے کاموں میں متحرک

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا برا دور ہے. اس کے مدنظر راشن کیٹس کی تقسیم کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے. اس کے لئے کمیٹی نے کوپن سسٹم کیا ہے.

خلافت کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ کے سب سے متاثر علاقہ پاتھر پرتیما میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ راشن کٹس تقسیم کی جائے گی. اس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کی مدد کرنا ہی ہماری اہم ذمہ داری ہے. اس کے لئے تاریخی ادارہ خلافت کمیٹی متحرک رول ادا کرنے کے لئے پوری طرح سے سے تیار ہے.

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 26 مئی کو یس نامی طوفان کے آنے کے سبب مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور ضلع پوری طرح سے متاثر ہوا ہے.

طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لوگ اب بھی رہائشی کیمپوں اور اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں. مغربی بنگال حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف سماجی اداروں کی جانب سے طوفان سے متاثر علاقوں کے لوگوں کو راشن کیٹس کے طور پر مدد کی جا رہی ہے.

Last Updated : Jun 29, 2021, 5:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details