اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق عاشق نے لڑکی کو گولی مارکر قتل کیا - لڑکے نے لڑکی کا قتل کیا

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا میں سابق عاشق نے 20 سالہ لڑکی کی سنیچر کے روز گولی مارکر قتل کردیا۔

GIRL SHOT DEAD BY BOY FRIEND
سابق عاشق نے لڑکی کو گولی مارکر قتل کیا

By

Published : Jun 20, 2020, 7:19 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم جینت ہلدھر شادی شدہ تھا اور اس کا بی اے کی تیسرے سال کی طالبہ سے معاشقہ تھا۔ مبینہ طور پر رجمنٹ پارک میں واقع اپنے گھر میں متاثرہ جب اپنی چاچی کے ساتھ سو رہی تھی، ملزم نے تقریباً 8 بجے گھر میں گھس کر اسے گولی ماردی۔
انہوں نے کہا کہ ملزم واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔ جس کی تلاش کی جارہی ہے۔ لڑکی ملزم کی بیوی کے حاملہ ہونے کی خبر ملنے کے بعد اس سے اپنا رشتہ ختم کرنا چاہتی تھی لیکن لڑکا رشتہ جاری رکھنے پر زور دے رہا تھا۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details