اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق وزیر ذاکر حسین پوری طرح سے صحتیاب، کل ہسپتال سے چھٹی ہوگی

بم دھماکے میں بری طرح زخمی ہونے والے سابق وزیر ذاکر حسین کل ڈھائی مہینوں کے بعد جمعہ کو پی جی ہسپتال سے ڈسچارج ہوں گے۔

Zakir husain
Zakir husain

By

Published : May 6, 2021, 9:01 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے رگھوناتھ پور کے رہنے والے سابق وزیر ذاکر حسین صحتیاب ہو چکے ہیں۔ انہیں جمعہ کے روز پی جی ہسپتال سے تقریباً ڈھائی مہینوں کے بعد چھٹی ملے گی۔

سابق وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی ذاکر حسین ہسپتال سے گھر جانے کو لے کر بے حد خوش ہیں۔ کل صبح ساڑھے چار بجے کولکاتا سے مرشدآباد کے لئے روانہ ہوں گے.

سابق وزیر ذاکر حسین کے بے حد قریبی منٹو رحمان نے کہا کہ دادا (ذاکر حسین ) ڈھائی مہینوں کے بعد گھر جانے سے زیادہ اسمبلی انتخابات 2021 کو لے کر بے حد خوش ہیں.

انہوں نے کہا کہ دادا نے کئی مرتبہ کہا تھا کہ ممتابنرجی کے لئے اس مرتبہ کے اسمبلی انتخابات کرو یا مرو والا تھا. ممتابنرجی نے تن تنہا اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری اپنےکندھوں پر لی اور پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرائی.

ذاکر حسین نے کہا کہ عوام نے بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف ووٹ دے کر بنگال کی بیٹی کو ریاست کی باگ ڈور سونپ دی.

انہوں نے کہا کہ صحتیاب ہو چکا ہوں اور گھر جا کر دوبارہ کام کاج شروع کروں گا. دیدی (وزیر ممتا بنرجی ) سے بات چیت ہوئی ہے.

رکن اسمبلی اقہرالدین نے کہا کہ ذاکر حسین ایک کامیاب سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہی ہیں. ہمیں ان کی جلد سے جلد سرگرم سیاست میں واپسی کی امید کرتے ہیں.

واضح رہے کہ رواں برس کے 17 فروری کو رگھوناتھ پور سےکولکاتا آنے کے ارادے سے ٹرین پر سوار ہونے کے نمتیتا اسٹیشن پہنچے تھے جہاں بم دھماکے میں شدید طور پر زخمی ہو گئے تھے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details