اردو

urdu

ETV Bharat / city

سابق فٹبالر دیپندو بسواس کا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مکتوب

بھارتی فٹبال ٹیم کے سابق مشہور فٹبالر دیپندو بسواس نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا ہے۔

Former footballer Dipendu Biswas wrote a letter to Chief Minister Mamata Banerjee
سابق فٹبالر دیپندو بسواس کا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو مکتوب

By

Published : May 31, 2021, 9:23 PM IST

مغربی بنگال میں ایک بار پھر دل بدل کا کھیل زور شور سے شروع ہو چکا ہے۔ روزانہ کوئی نہ کوئی بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی بات کر رہا ہے۔

سابق اسٹار فٹبالر دیپندو بسواس نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر پارٹی میں دوبارہ شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

کولکاتا کے مشہور کلب محمڈن اسپورٹنگ کے اسٹار فٹبالر دیپندو بسواس نے وزیراعلی کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ سیاسی انتقام کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی سے تمام تر رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس

بھارتی فٹبال کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک دپیندو بسواس کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ اوپن نیٹ گول کرنے کا موقع ضائع کرنا جیسی غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ پر ہے۔ سیاست کی آڑ میں سیاسی انتقام کا جذبہ بالکل غلط ہے اور میں اس کی مخالفت کرتا ہوں۔ اسی وجہ سے ہی بی جے پی سے الگ ہوا۔

سابق فٹبالر کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری کی مخالفت کرتا ہوں اور اسی کے مدنظر بی جے پی سے اپنا رشتہ ختم کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سے ہی مشہور فٹبالر دیپندو بسواس سمیت بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان سوگتا رائے نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگلے چھ ماہ تک دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details