اردو

urdu

By

Published : Oct 27, 2020, 8:20 AM IST

ETV Bharat / city

مرشدآباد: مورتی وسرجن کے دوران پانچ ہلاک

درگا کی مورتی وسرجن کے دوران دبنی گھاٹ پر دو کشتیوں کے ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔

Five died
Five died

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بیلڈنگا میں کشتی حادثے میں 5 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادچہ پیر کی شام 5.15 بجے ہوا، جب دو کشتیوں پر سوار ہوگر تقریباً 10 افراد مرتی وسرجن کے لئے گھاٹ پر پہنچے تھے۔

مرشدآباد: مرتی وسرجن کے دوران 5 ہلاک

یہ واقعہ دبنی گھاٹ پر درگا کی مرتی کے وسرجن کے دوران پیش آیا۔ اس دوران دو کشتیاں ڈوب گئیں۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی شروع کردی۔ اب تک پانچ لاشوں کو نکالا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دو کشتیوں میں تقریباً دس افراد سوار تھے، جب کشتی غرق آب ہو گئی۔

غوطہ خور بچاؤ کے کام میں لگے ہوئے ہیں اور تلاش کر رہے ہیں کہ پانی میں کوئی اور تو نہیں ہے۔ مقامی پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details