کولکاتا: کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر فرہاد حکیم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی بنیادوں پر مقرر کیے گئے کارپوریشن کے عہدیدار جو انتخاب لڑرہے ہیں کو استعفیٰ دینے کی ہدایت دی ہے۔
فرہاد حکیم میونسپل کارپوریشن اڈمنسٹریٹر کے عہدہ سے مستعفی - استعفیٰ دینے کی ہدایت
الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بعد فرہاد حکیم نے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
Firhad Hakim Quits As Kolkata Civic Body Chief Ahead Of Polls
الیکشن کمیشن نے سنیچر کوانتخابی ضابطے اخلاق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹر کے عہدہ پر فائز افراد جو اس وقت انتخاب لڑرہے ہیں وہ اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے یں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاست بھر کے 112کارپوریشن اور بلدیات کے انتخابات ملتوی کردیا گیا تھا۔ چوں کہ ان کی مدت مکمل ہوچکی ہے اس لیے ان سب کو ایڈ منسٹریٹر کے عہدے پر فائز کردیا گیا تھا۔
یواین آئی